ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان ٹیسٹ:پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے خود کو مستحکم کرلیا

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے  پاکستان کے خلاف خود کو مستحکم کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 492 رنز بنا لیے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ کے جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کے لیے انگلینڈ کو 64 رنز کی ضرورت ہے۔

میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 96 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 17 رنز کے اضافے پر زیک کرولی 78 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں جو روٹ اور بین ڈکٹ نے 136 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈکٹ 84 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں