English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فائنل دبئی منتقل کرنے پر غور

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے فائنل میچ کو لاہور سے دبئی منتقل کرنے پر غور کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں شیڈول آئندہ برس چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے بھارتی ٹیم کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں ایونٹ کا فائنل لاہور سے دبئی منتقل کیا جانا زیر غور ہو سکتا ہے۔

آئندہ سال 19 فروری تا 9 مارچ ہونے والے  بڑے ایونٹ کے وینیوز شیڈول ہو چکے ہیں، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان تاحال  نہیں کیا گیا ہے، جس کی و جہ یہ ہے کہ بھارتی بورڈ اور حکومت اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے  سے انکار کررہے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بات کی امید کی جا سکتی ہے کہ میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم  پاکستان آ سکتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 16 برس قبل 2008ء میں  بھارت کی میزبانی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو لاہور میں طے ہے تاہم دبئی بیک اپ وینیو کے طور پر کام کرسکتا ہے، جس سے ٹیموں، میچ آفیشلز، میڈیا اور شائقین کے لیے لاجسٹک چیلنجز پیدا ہوسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے