English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر آصف علی زرداری نے شاہ زیب خان کو 10کروڑ روپے کا چیک حوالے کیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری ورلڈ چیمپئن کراٹے شاہ زیب خان کو 10کروڑ روپے کا چیک پیش کررہے ہیں، ان کے ساتھ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی موجود ہیں

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ زیب خان کوسنگاپور میں عالمی کراٹے کامبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ گزشتہ روزایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زردار ی اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہ زیب خان کو ان کی شاندار کامیابی پر یہاں ایوان صدر میں 10 کروڑ روپے کا چیک دیا۔ صدر مملکت نے سنگاپور میں کراٹے کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے پر شاہ زیب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے جنہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ شاہ زیب خان مستقبل میں بھی ملک کیلئے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے