English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی کی چیمپئنز ٹرافی فائنل لاہور سے دبئی منتقل کرنے کی تردید

Important offer of Pakistan

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کر دی۔ ترجمان پی سی بی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ کہ پاکستان فائنل سمیت چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تمام میچوں کے پاکستان میں انعقاد کے بارے میں واضح موقف رکھتا ہے۔ ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں واضح پیغام دے دینا چاہتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہونگے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہوراور کراچی کے ا سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور پی سی بی اپنی تمام توجہ اسی پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔ خیال رہے کہ برطانوی اخبار نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کیلئے اگر بھارتی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو ایونٹ کا فائنل لاہور سے دبئی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے