ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شہروز کاشف 22 سال کی عمر میں 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے کم عمر پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نیا ایک اور یادگار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے دنیا کی8ہزار میٹر بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا سفر مکمل کرکیسبز ہلالی پرچم ایک مرتبہ پھر سر بلند کیا انہوں نے 8ہزار 27 میٹر بلند شیشا پنگما چوٹی سرکرلی شہروز نے پوری قوم کو مبارکباد دی شہروز کاشف سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہوں، سرباز نے گزشتہ ہفتے شیشا پنگما سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی مانٹینئر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔شہروز کاشف کا ایٹ تھازنڈر سر کرنے کا سفر 2019 میں شروع ہوا، جب انہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کیا، یہ ایک شاندار شروعات تھی جو انہیں بین الاقوامی سطح پر مشہور کرگئی۔کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند ایک اور چوٹی سر کرلی۔2021میں شہروز نے مائونٹ ایورسٹ، مناسلو اور K2 کی چوٹیوں کو سرکیا جبکہ 2022میں شہروز کاشف نے کینچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشر برم ون اور گیشر برم 2 کی چوٹیوں پر پہنچ کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں