English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے پاکستانی ٹیم کیساتھ مجوزہ فٹبال میچ منسوخ کر دیا

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) روس نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ مجوزہ فٹبال میچ منسوخ کر دیا ہے، یہ میچ اکتوبر کے دوران بین الاقوامی فٹبال ونڈو میں 11 تاریخ کو کھیلا جانا تھا۔ روسی فٹبال یونین نے میچ کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات اور وقت کی کمی کے باعث یہ میچ منعقد نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن پہلے ہی وقت کی کمی کے باعث میچ سے معذرت کر چکی تھی۔ فیڈریشن کے انکار کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنی طرف سے ایک ٹیم روس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ اسپورٹس بورڈ نے اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی اور اس ٹیم کے سفری انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے تھے۔ تاہم، اس ٹیم کو پاکستان کی قومی ٹیم کا درجہ حاصل نہیں تھا کیونکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اس ٹیم کو منظوری نہیں دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے