English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلوریڈا: طوفان ‘ملٹن’ سے نظامِ زندگی متاثر

القمر

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے بدھ کی شب سمندری طوفان ملٹن ٹکرا گیا ہے۔ طوفان کے دوران 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تیز ہواؤں کے سبب بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ امریکہ کے ‘نیشنل ویدر سروس’ نے کہا ہے کہ فلوریڈا میں سینٹ پیٹرزبرگ سمیت ٹیمپا بے کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے اور یہاں لگ بھگ 400 ملی میٹرز بارش ہو چکی ہے۔ فلوریڈا میں ملٹن سے دو ہفتے قبل طوفان ہیلین ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے 230 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے