ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: ٹاپ3بلے بازوں میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن ہے، رینکنگ میں ٹاپ3 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن ہے۔ ٹریوس ہیڈ 881 پوائنٹس کیساتھ پہلے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو 807 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ تیسرا نمبر انگلینڈ کے فل سالٹ کا ہے جن کے 800 پوائنٹس ہیں، پاکستان کے بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبرپرآگئے اور ان کے 755 پوائنٹس ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرا نمبر ویسٹ انڈین بولر عقیل حسین اور تیسرا نمبر افغان اسپنر راشد خان کا ہے بھارت کے ارشدیپ سنگھ 8 درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبرپر آگئے، ٹی ٹوئنٹی بولرز میں پاکستان کے شاہین آفریدی کا 13 واں نمبر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن کا پہلا نمبر ہے، بھارت کے ہاردیک پانڈیا چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ ون ڈے بلے بازوں میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ٹریوس ہیڈ کی ایک درجے ترقی 10 ویں نمبرپرآگئے۔ ون ڈے بولرزمیں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے، ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں