ملتان:انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے 6 وکٹیں گنوا کر 152 رنز بنا لیے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے 115 رنز کی ضرورت ہے۔ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا اور کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی جن کا کیچ بابراعظم نے 186 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کیا تھا۔
دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کے خلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی، جوروٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ ہیری بروک نے 317 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسی طرح جیمی اسمتھ 31، گس ایٹکنسن 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلئیر کرتے ہوئے گرین شرٹس پر 267 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
کھیل کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 2 آغا سلمان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

