ملتان: انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز پاکستانی بولرز کیلئے ڈرانا خواب ثابت ہوا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلی بار 6 پاکستانی بولرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی کسی اننگز میں 100 یا اس سے زائد رنز لٹائے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 26 اوورز میں 120، نسیم شاہ نے 37 اوورز میں 157، ابرار احمد نے 35 اوورز میں 174، عامر جمال نے 24 اوورز میں 126، آغا سلمان نے 18 اوورز میں 118 جبکہ صائم ایوب نے 14 اوورز میں 101 رنز دیے۔
ملکی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستانی بولرز ایک ہی اننگز میں اتنے رنز لٹائے ہوں۔
مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع تھا جب کسی ٹیم کے 6 باولرز نے 100 یا اس سے زیادہ رنز لٹائے۔
اس سے قبل زمبابوے کے 6 بائولرز نے 2004 کے بلاوایو ٹیسٹ میں سری لنکا کیخلاف 100 سے زیادہ رنز دیئے تھے۔

