English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

القمر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل 4 قومی کرکٹر کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فٹنس ٹیسٹ کے لیے نعمان علی، زاہد محمود، کامران غلام اور امام الحق کو طلب کیا گیا ہے۔

چاروں کرکٹرز کے آج فٹنس ٹیسٹ ہونے کا امکان ہے کیونکہ نئی سلیکشن کمیٹی دوسرے ٹیسٹ کیلئے آج پلئینگ الیون کا اعلان کر سکتی ہے۔

قومی کرکٹر نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورے نہیں اترے تھے۔

ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے ابرار احمد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی، انگلینڈ ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے