English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویمنز ٹی20ورلڈکپ:نیوزی لینڈ کی پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی

دبئی:ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ  کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے 111 رنز کا ہدف دیا گیا، جس کا پیچھا کرتے ہوئے قوی ٹیم صرف 56 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

دبئی میں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کا آخری میچ نیوزی لینڈا ور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں قومی ٹیم کی بالرز نے اچھی کارکردگی دکھائی، تاہم ٹیم کو فیلڈنگ کمزور ہونے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ میچ میں کھلاڑیوں نے 7 کیچ چھوڑ کر اپنی ناکامی کے امکانات کو مزید مضبوط کیا۔

نیوزی لینڈ کی اوپنر سوزی بیٹس نے 28 اور مڈل میں بروک ہیلی ڈے نے 22 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ سوفی ڈیوائن نے 19 رنز بنائے، جس  کے نتیجے میں نیوزی لینڈ نے 110 رنز کے عوض 6 وکٹوں کا نقصان اٹھایا۔پاکستان کی نشرح سندھو نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان ویمنز کو 111 رنز کا ہدف 10.4 اوورز میں پورا کرنا تھا، جس کےلیے بآرڈر تبدیل کرنے کا تجربہ بھی ناکام ثابت ہوا اور 28 رنز پر آدھی ٹیم میدان سے باہر جا چکی تھی۔

کپتان فاطمہ ثنا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، ڈبل فیگر میں داخل ہونے والی دوسری بیٹر منیبہ علی نے 15 رنز بنائے اور یوں پوری ٹیم 56 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئی۔یہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز کا کم ترین اسکور ہے۔ اس سے قبل 2009ء  میں انگلینڈ کےخلاف 60 رنز پاکستان ویمنز کا کم ترین اسکور تھا۔

نیوزی لینڈ نے 54 رنز کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جب کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا سفر گروپ اسٹیج پر ہی ختم ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے