English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی: ستمبر کیلیے  پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان

پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی لیگز کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

دبئی: آئی سی سی کی جانب سے ستمبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق مردوں میں سری لنکن کامنڈومینڈس ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے جب کہ خواتین  میں انگلینڈ کی ٹیمی بومونٹ  کو یہ اعزاز ملا۔

یاد رہے کہ کامندو مینڈس  نے ستمبر 2024 میں 3 ٹیسٹ میچز میں 373 رنز بنائے اور 2 کیچ بھی پکڑے۔ انہوں نے اپنے ہم وطن پرباتھ جے سوریا اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ شکست دے کر ایوارڈ حاصل کیا۔

اسی طرح آئرلینڈ میں انگلینڈ کی سیریز میں شاندار کارکردگی پر ٹیمی بومونٹ کو ایوارڈ دیا گیا۔ ان کے ساتھ آئرلینڈ کی ایمی میگوائر اور یو اے ای کی عائشہ اوزا ایوارڈ کے لیے نامزد تھیں۔ بومونٹ نے ستمبر میں 5 میچز میں 279 رنز بنائے۔ وہ فروری 2021 کے بعد آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے