English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میچ کھیل کر خواب شرمندہ تعبیر ہونے پر رب کریم کا شکر ہے، کامران غلام

القمر

ملتان (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام کا کہنا ہے کہ اپنی خوشی بتا نہیں سکتا، یہ ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلے۔ ملتان ٹیسٹ میں کامران غلام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ ڈیبیو کرنے والے بلے باز کا کہنا تھا کہ میں فٹنس ٹیسٹ کے لیے آیا، خواہش تھی اس مرتبہ نام آئے، جب نام آیا تو بہت خوشی ہوئی، سب سے پہلے بھائیوں کو اور گھر میں بتایا تو وہ بھی بہت خوش تھے، مجھے ڈومیسٹک کرکٹ نے بہت مدد کی ہے، 14,15 سال کی محنت ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل کامران غلام نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ہر طرح کے بولرز اور کنڈیشنز میں کھیل کر تجربہ آ جاتا تھا، میں کلب کی سطح پر بھی چیلنج سمجھ کر کھیلتا تھا اور مجھے تھا کہ پاکستان کے لیے نام آئے گا، اظہر محمود نے مجھے بتایا کہ میں ڈیبیو کر رہا ہوں تو خوشی ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس دن کا بہت انتظار کیا ہے۔ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ ڈیبیو ہو، میں چاہتا ہوں کہ یادگار ڈیبیو ہو، نوجوانوں کو یہی پیغام ہے کہ مایوس نہ ہوں دل لگا کر محنت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے