English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی سی بی کی انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

القمر

ability

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے نام تہنیتی پیغام میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کامران غلام نے پہلے ہی میچ میں سنچری اسکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی۔ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے