English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان شاہینز ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں آج بھارت کے مدمقابل ہونگی

مسقط/عمان: ایشیا ایمرجنگ کپ کے آغاز سے قبل شریک ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ لیاگیا پوز

عمان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ٹی20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیاکپ میں آج اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف کھیلے گی آج شروع ہونے والا ٹورنامنٹ مسقط، عمان کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ میں کھیلا جارہا ہے پاکستان شاہینز گروپ بی میں بھارت اے، متحدہ عرب امارات اور میزبان عمان کے ساتھ ہے جبکہ گروپ اے میں بنگلادیش اے سری لنکا اے ہانگ کانگ اور افغانستان اے شامل ہیں محمد حارث کی قیادت میں پاکستان شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان عمان سے مقابلہ کرے گی جبکہ اس کا تیسرا گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا ہر گروپ سے 2,2 ٹیمیں 25 اکتوبر کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن ہے جو ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے جبکہ 2013، 2017، 2018، 2019 اور 2023 میں پچھلے 5 ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے پاکستان 2019 میں سعود شکیل اور 2023میں محمد حارث کی قیادت میں یہ ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں محمد حارث (کپتان)، عبدالصمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، حیدر علی، معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی، محمد عمران جونیئر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، روحیل نذیر، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم، یاسر خان اور زمان خان شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے