English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیل ٹاؤن جم خانہ نے پہلا ضمیر حسین میموریل ٹی ٹو ئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی:وسیم الدین جنیدی ضمیر حسین میموریل ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی اسٹیل ٹاؤن جم خانہ کے کپتان کو پیش کر رہے ہیں،محمد فرا زخان،نعیم خان،عتیق صدیقی نمایاں ہیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیو نیسٹ جم خانہ آر سی اے کے زون4 کے زیر اہتمام پہلا ضمیر حسین میموریل ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کاٹائٹل اسٹیل ٹاؤن جم خانہ نے جیت لیا،فائنل میں نیو نیسٹ جم خانہ کو 51رنز سے شکست،پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے اسٹیل ٹاؤن جم خانہ نے 160رنز کا ہدف دیا،اختر علی نے ذمہ دارآنہ نصف سنچری 59، زیشان 24اور عبدل باسط نے23رنز بنائے، نظام الدین نے 3اور طابش نے 2 وکٹیں حاصل کیں،جواب میں نیو نیسٹ جم خانہ 109رنز بنا سکی،نعم احمد نے53رنز کی عمدہ اننگ کھیلی،عرفان نے 4، باسط نے 3 اور نوید نے2 وکٹیں حاصل کیں، فائنل میچ کے اختتام مہمان خصوصی وسیم الدین جنیدی صدر کلب نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی اسٹیل ٹاؤن جم خانہ کے کپتان طاہر امان اور رنرز اپ ٹرافی نیو نیسٹ جم خانہ کے کپتان محمد فراز خان کو پیش کی، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین، بولر، مین آف دی میچ فائنل بالترتیب عبدالباسط،لئیق الرحمن، اختر علی قرار پائے،تقریب میں شرکت کر نے پر مہمان خصوصی وسیم جنیدی نے شفیق کاظمی، سعود فاروقی، عتیق صدیقی،شاہ شفیع الدین، خالد عبا سی، نظام الدین، نوید عالم، نعیم احمد خان،محمد حسین، شمیم انور،ایم فضل، فرحان فرید راجو، محمد افضل خان،امپائر انتخاب عالم،وصی احمد، اسکورر عرفان حیدر کو سووئنرز پیش کئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے