English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی کرکٹ ٹیم کو صدر وزیراعظم کی مبارکباد

القمر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ا سپنرز نے اس میچ کو جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ شاندار کارکردگی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی چلتا رہے گا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تاریخی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کھیل میں واپس آگئی ہے ۔ گزشتہ روزوزیر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کوطویل عرصہ بعد ہوم ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف تاریخی کامیابی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی نہایت شاندار رہی انہوں نے کہا کہ نعمان علی نے11اور ساجد خان نے9وکٹیں حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے