English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشتاق احمد ایک مرتبہ پھر بنگلادیش کرکٹ ٹیم سے منسلک

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ایک مرتبہ پھر بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نے ڈھاکا میں بنگلادیش ٹیم کوجوائن کیا ہے جہاں وہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلادیش کے اسپن بولنگ کوچ کی ذمے داری نبھائیں گے۔اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ آپریشنز مینیجر کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔ اگست کے دوران بنگلادیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی مشتاق احمد نے اسپن بولنگ کوچ ذمے داریاں نبھائی تھیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے