ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کی ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقاکا دورہ کرے گی ۔بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے اعلامیے کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 4 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 8نومبر کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ کنگسمیڈ،ڈربن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10نومبر کو سینٹ جارج پارک میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ13 نومبر کو سپر ا سپورٹس پارک،سنچورین میں کھیلا جائے گاجبکہ چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 15 نومبر کو وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں