English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی سی بی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کیلئے دبئی روانہ

القمر

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے لیے دبئی روانہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آئی سی سی بورڈمیٹنگ میں شرکت کریں گے اور آئی سی سی بورڈ اراکین کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی میٹنگ میں چیمپئنزٹرافی پرتفصیلی گفتگو کریں گے اور وہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی نے صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ،انہوں نے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کاجائزہ لیا،انکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کامعائنہ کیا اور پروجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے