ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امید ہے ملتان جیسی پچ ہی راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی ملے گی: سعود شکیل

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ امید ہے ملتان جیسی پچ ہی راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی ملے گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے کہا کہ راولپنڈی میں اسپنرز کے لیے سازگار پچ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،جیت ضروری ہوتی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے حساب سے سیریز ٹو سیریز پلاننگ ہونی چاہیے، سیریز ٹو سیریز ہوم کنڈیشنز کی پچ بنانی چاہیے ،نعمان علی کے پاس تجربہ ہے، وہ پچ کے حساب سے بولنگ کرنا جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور 3 میچز کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں