English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ٹیسٹ بلے بازوں میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے۔انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے جبکہ بھارت کے ریشبھ پنت 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں اور بابر اعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 نمبر پر چلے گئے ۔ سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 36 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے