راولپنڈی :قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلپسی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے انتخاب کا بتایا گیا تھا لیکن اعلان کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلپسی نے کہا کہ ڑیوں کی کارکردگی کا ذمہ دار ہوں، سلیکشن کا نہیں ،نئی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بٹھا کر طے کیا گیا تھا کہ انتخاب کرنے کیلئے فیصلہ سازی میں شامل نہیں ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اب میچ ڈے کی حکمت عملی کا ذمہ دار اور سلیکشن معاملات سے دور ہوں، مجھے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی بنانے پر کھلاڑیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا گیا ہے۔

