ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد رضوان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹیسٹ میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوران محمد رضوان نے 2 ہزار رنز مکمل کیے، رضوان کی اننگز میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل ہے۔

 محمد رضوان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز محض 57 اننگز میں مکمل کیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس محمد رضوان نے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں