English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی اولمپئن خواجہ جنید سے ملاقات

اسلام آباد: چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد اولمپئن خواجہ جنید اور پرویز علی سندیلا سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا ہے ،ملک میں جلد تمام کھیلوں کے میدان آباد نظر آئیں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے کھیل اولمپئن خواجہ جنید اور صدر مسلم لیگ (ن)ہالینڈ چوہدری پرویز سندھیلہ نے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کھیل کے فروغ اور نوجوانوں کو کھیل کے میدان سے منسلک کرنے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اولمپین خواجہ جنید نے کھیل کے میدان آباد کرنے کے حوالے سے پروگرام کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جرمنی کی جونیئر ہاکی قومی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل سے منسلک کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش جاری ہے اور جرمنی کی ٹیم مارچ یا اپریل میں پاکستان آئے گی، جس سے ملک میں ہاکی کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے