English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احمد نیل قریشی اور بلال عاصم آئی ٹی ایف جونیئر ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ احمد نیل قریشی اور بلال عاصم ریاض، سعودی عرب میں ہونے والے ITF J30 ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ۔ پاکستانی جوڑی نے محمد الغافلی (ARU) اور غنم الغانم (KSA) کو 6-3,7-5 کے ا سکور سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی Ace Tennis Academy-Pakistan کے دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے ٹینس ٹیلنٹ کی مہارت اور لگن کو ظاہر کرتے ہوئے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ اپنی ڈبلز کامیابی کے علاوہ، بلال عاصم نے سنگلز کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ آرٹیم سیمینوف (RUS) کو شکست دی، جو دنیا کے ٹاپ 300 جونیئر کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے