English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ آسڑیلیا میں 3 ٹی ٹوئنٹی 3  ون ڈے میچز کھیلی گی اور  زمبابوے کے خلاف بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ وائٹ بال کے کپتان کا اعلان چیئرمن پی سی بی محسن نقوی کریں گے جبکہ  زمبابوبے کے خلاف 2 روزہ میچ کے لیے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، حسیب اللّٰہ، محمد عرفان خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللّٰہ،  جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔

تصویر بشکریہ پی سی بی

زمبابوے کے خلاف ون ڈےاسکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد رضوان، محمد حسنین، محمد عرفان خان، صائم ایوب،  سلمان علی آغا، شاہ نواز دہنی، طیب طاہر شامل ہیں۔

زمبابوبے ٹی ٹوئنٹی کے خلاف اسکواڈ میں احمد دانیال، عرفات منہاس ، حارث رؤف، حسیب اللہ،  جہانداد خان، محمد آباس آفریدی، محمد حسنین،  محمد عرفان خان، عمر بن یوسف، قاسم اکرم،  صاحبزادہ فرحان ، سفیان مقیم،  سلمان علی آغا، طیب طاہر ، عثمان خان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے