ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی آسٹریلیا روانہ

لاہور: آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دبئی 7 کھلاڑیوں نے میلبرن کے لیے اڑان بھری جن میں  بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد عرفان خان اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیم کے دیگر کھلاڑی کل بروز منگل 29 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے جبکہ پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن 28 اکتوبر کو میلبورن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 14، 16 اور 18 نومبر کو آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں