اسلام آبا(اسپورٹس ڈیسک) 17ویں کورین ایمبیسیڈر تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں تیسرے روز کھیلے گئے مقابلوں میں آرمی کے ایتھلیٹس چھائے رہے آرمی ایتھلیٹس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرد اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں متعدد اعلیٰ پوزیشنز حاصل کیں جبکہ پاکستان ایئر فورس ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، واپڈا اور علاقائی ٹیموں کی ٹیموں نے بھی نمایاں پوزیشن حاصل کیں تیسرے دن سینئر مرد کے کیوروگی مقابلوں میں -54 کلوگرام: ابوبکر (آرمی) نے پہلی پوزیشن حاصل کی شاہ زیب (پی اے ایف) دوسرے، ایم زاہد علی (واپڈا) تیسرے اور تزیل حسنات (ایچ ای سی) چوتھے نمبر پر رہے۔ مرد -58 کلوگرام: ہارون خان (آرمی) نے طلائی، ایم طیب (ایچ ای سی) نے چاندی، اور نثار احمد (پی اے ایف) مردوں کی -63 کلوگرام: نعمان خان (آرمی) نے سونے، فرید احمد (پی اے ایف) نے چاندی کا تمغہ جیتا، شمیر (ایچ ای سی) اور حسین انجم (واپڈا) بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے -68 کلوگرام: ایم ارباز خان (آرمی) نے فتح حاصل کی، سرمد منیر (پنجاب) نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ عبدالرافع (ایچ ای سی) اور شہزاد (پی اے ایف) نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا -74 کلوگرام: زبیر (پی اے ایف) نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبران (ریلوے) نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، ذیشان (واپڈا) اور محمود (آرمی) نے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی سینئر خواتین کیوروگی مقابلوں میں -62 کلوگرام: زویا صابر (آرمی) نے سونے کا تمغہ جیتا، بی بی فضیلہ (ایچ ای سی) نے چاندی اور ثانیہ (گلگت بلتستان) اور سدرہ (واپڈا) نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ خواتین -67 کلوگرام: سارہ رحمان (آرمی) نے گولڈ، ملیحہ (ایچ ای سی) نے چاندی، عروسہ (گلگت بلتستان) اور مناہل (واپڈا) نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

