English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی ٹیم کی کپتانی اعزاز ہے، اچھاکپتان ٹیم کو یکجا رکھتا ہے، محمد رضوان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ پاکستان کیلیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کیلیے خواب ہوتا ہے یہ بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے اور اس سے بھی زیادہ یہ کہ آپ پاکستان ٹیم کی قیادت کریں، اسے بیان کرنا مشکل ہے محمد رضوان نے کہا کہ یہ ایک طرف میرے لیے اعزاز بھی ہے اور دوسری طرف چیلنج بھی ہے کہ قوم مجھ سے جو توقعات وابستہ کیے ہوئے ہے میں اس ذمہ داری کو ان توقعات کے مطابق نبھائوں کوشش کروں گا کہ اس اعزاز اور پریشر میں توازن رکھ کر اسے اچھی طرح ہینڈل کروں انہوں نے کہا کہ قیادت کی ذمہ داری بہت بڑی ہے وہ اس سے قبل انڈر 19 اور ریجنل اور ڈومیسٹک میں بھی کپتانی کرچکے ہیں کچھ نرم صفات کے رہے ہیں کچھ جذباتی رہے ہیں کچھ غصے والے ہیں لہٰذا کچھ نہ کچھ سیکھا ہے۔کپتانی کی خواہش نہیں کی لیکن جب ذمہ داری آئی ہے تو اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کروں گا کیونکہ پاکستان ٹیم کی کپتانی اور نچلی سطح پر کپتانی میں فرق ہے۔ کوشش کروں گا کہ جو کچھ سیکھا ہے اسے اپلائی کروں اور اللہ تعالی میری مدد کرینگے رضوان نے کہا کہ کپتان کی خصوصیت یہ ہے کہ ٹیم کو اکٹھا کیا جائے ۔جب ٹیم اکٹھی ہوتی ہے تو پوری ٹیم اکٹھی نظر آتی ہے وہ کسی ایک بندے کی وجہ سے نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس ینگ ٹیلنٹ بہت موجود ہے۔اس ٹیم میں سب آپ کو کپتان نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے