میڈرڈ(اسپورٹس ڈیسک) بارسلونا نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم کو با ٓسانی 0-4 گول سے ہرادیا بارسلونا کے رابرٹ لیوینڈوسکی نے میچ میں2 جبکہ لامین یمل اوررافنھا نے ایک، ایک گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 10ویںفتح ہے ۔ میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ ا سپینش لیگ لالیگا کے ا سینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ، ا سپین میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے ریال میڈرڈ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4گول سے ہرا دیا بارسلونا کی جانب سے رابرٹ لیوینڈوسکی نے بالترتیب54اور 56ویں منٹ میں 2 گول اسکور کئے جبکہ لامین یمل اوررافنھا نے بالترتیب 77ویں اور84 ویں منٹ پر ایک ،ایک گول ا سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔ بارسلونا کی لیگ میں یہ 10ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 30پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر سر فہرست ہے۔

