English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے رضوان سے بہتر انتخاب نہیں ہوسکتا تھا: شاہد آفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتانی کے لیے محمد رضوان سے بہترین انتخاب اور کوئی نہیں ہوسکتا۔

اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نڈر، مثبت سوچ، عمدہ حکمت عملی بنانے اور توانائی سے بھر پور ہے، خوشی ہے کہ بورڈ نے محمد رضوان کو اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ محمد رضوان وائٹ بال ٹیم کو آگے بڑھائیں گے، محمد رضوان لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ فخر زمان باصلاحیت اور میچ ونر کھلاڑی ہیں، فخر زمان کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے ، فخر زمان نے ہمیشہ پاکستان کو میچز اور سیریز میں فتوحات سے ہمکنار کرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے