English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی نے 17ویں سینئر قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ جیت لی

اسلاآباد ، 17 ویں کورین ایمبیسیڈر تائیکوانڈو چمپئن کی فاتح پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں کا مہمانوں کے ہمراہ گروپ فوٹو

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) آرمی نے کومبیکس اسپورٹس 17 ویں کورین ایمبیسیڈر کیڈٹ اور سینئر قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے ٹائٹل کاتاج اپنے سر سجالیا ایچ ای سی نے دوسری جبکہ واپڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ایونٹ کے آخری دن مردوں کی +87 کلوگرام فائٹ کے فائنل میں آرمی کے حمزہ سعید نے طلائی واپڈا کے وقار علی شاہ نے چاندی جبکہ ایچ ای سی کے یاسر بر نے کانسی کا تمغہ جیتا -87کے جی میں آرمی کے احتشام الحق نے پہلی عدنان بھٹی (واپڈا) نے دوسری اور فرہاد خان (کے پی کے) تیسرے نمبر پر رہے خواتین کی -73 کلوگرام فائنل میں اریبا (HEC) نے طلائی میمونہ (KPK) نے چاندی اور رفعت (پولیس) نے کانسی کا تمغہ جیتا +73 کے جی فائنل میں منیشا علی (ایچ ای سی) نے پہلی، ندا فاطمہ (واپڈا) نے دوسری جبکہ ایمن (اسلام آباد) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب انعامات کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی تھے اس موقع پر کو بونگ کم، سرپرست اعلیٰ، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن، بلال ریاض برکی، جوائنٹ سیکرٹری، آئی بی، کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، صدر، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن عمر سعید، سی ای او،،مسز فرح سعید، ایگزیکٹو ممبراورمرتضیٰ حسن بنگش، سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے ۔اس موقع پر صدر پی ٹی ایف کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کومبیکس اسپورٹس کا بطور ٹائٹل اسپانسر، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور کوریا کے سفیرپارک کی جون کا شکریہ ادا کیا جبکہ چیمپئین شپ میں شریک تمام ٹیموں کو ان کے مسابقتی جذبے کے لیے سراہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے