کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ملیر اسپورٹس کے زیرِ اہتمام کلب کے سیکریٹری کی نمایاں خدمات اور زون4 کی کر کٹ پر موشن میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ابرار احمد کو خراجِ عقیدت پیش کر نے کے لئے ان کے نام سے منسوب کر کٹ ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ایونٹ کا افتتاح مرحوم کے صا حبزادے آرسل احمد نے بال کو ہٹ لگا کر کیا، افتتاحی تقریب میں اظہار احمد، زون 4 کے سینئر نائب صدر ایس ایم عاصم،عتیق صدیقی سابق خازن زون 4،آصف خان،عدیل جہانزیب، عمیر بن علی، عمیر خان، یعقوب خان اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،افتتاحی میچ میں کالونی جم خانہ نے فیصل جم خانہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ میں اپ سیٹ کر دیا،فیصل جم خانہ نے مقررہ اوورز میں 198بنائے، محمد افضل49، آرسلان فرزند44اور شاہد خان نے 30رنز بنائے،احمد نے 4،معاز اور سعد نے2,2وکٹیں حاصل کیں،جواب میں کالونی جم خانہ نے9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف 201رنز بنائے، اسد نے جارحانہ 67 رنز 35 گیندوں پر بنائے،معیز29اور زین نے 23رنز بنائے،کیف نے 4 وکٹیں حاصل کیں،اسد الرحمن اور تسلیم بلوچ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے۔

