ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کرکٹ بورڈمیں عاقب جاوید اور ندیم خان کو نئی ذمے داریاں ملنے کا امکان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) : پاکستان کرکٹ میں تبدیلیوں کا عمل جاری ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو مستقبل میں ہیڈ کوچ بنائے جانے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ ندیم خان کی ذمہ داریاں بدلیں گی جنہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کا عہدہ دیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکٹرز کو بھی غیر ملکی دوروں پر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔ قومی سلیکٹر اسد شفیق آسٹریلیا اور زمبابوے جائیں گے جب کہ پلیئنگ الیون کی تشکیل سلیکٹرز، کوچ اور کپتان کی مشاورت سے ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں