English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی کا نرم رویہ، فخر زمان کی قومی ٹیم میں شرکت متوقع

القمر

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) قومی جارح مزاج بلے باز فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطا بق قومی بلے باز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کے جواب میں اپنا موقف واضح کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے میں نرمی آئی ہے اور آئندہ چند روز میں فخر زمان کے معاملے پر پیش رفت کا امکان ہے۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کے لیے بات کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے فخر زمان کو بابر اعظم کے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے بیان دینے پر شوکاز دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے