English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایلکس ڈی مینور اور ہولگررونے رولیکس پیرس ماسٹرزاوپن ٹینس مینزسنگلزکے ٹاپ 16رائونڈ میں پہنچ گئے

القمر

پیرس(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے ٹینس ا سٹار ایلکس ڈی مینور اور ڈنمارک ٹینس اسٹار ہولگر رونے اے ٹی پی رولیکس پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔25سالہ آسٹریلوی ٹینس اسٹار ایلکس ڈی مینور نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں سربین حریف کھلاڑی میومیر کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ ڈنمارک کے 21سالہ ٹینس اسٹار ہولگررونے دوسرے رائونڈ میں قزاقستان کے حریف کھلاڑی الیگزرینڈر ببلک کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 25سالہ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے سربیا کے حریف کھلاڑی میومیر کو اسٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 4-6 اور 6-7 (5-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ انگلینڈ کے کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں ڈنمارک کے ہولگر رونے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے قزاقستان کے حریف کھلاڑی الیگزرینڈر ببلک کو ا سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے