English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب کی پاکستان سے قطر میں ویمن فٹبال میچ کھیلنے کی پیشکش

ریاض: سعودی عرب فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو فرینڈلی میچ کے لیے دعوت دے دی۔

سعودی عرب نے رواں ماہ فیفا ونڈو میں خواتین فرینڈلی میچ کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن سے رابطہ کرلیا ہے۔

سعودی عرب نے قطر میں پاکستان سے ویمن فٹبال میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ خواتین کی فیفا فرینڈلی ونڈو 25 نومبر سے 7 دسمبر کے درمیان ہے۔

اس حوالے سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے سعودی عرب سے میچ کھیلنے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے تمام اخراجات بھی سعودی فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی، میچ کے لیے دونوں ٹیموں کا تربیتی کیمپ بھی قطر میں ہی لگایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے