ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں سابق کپتان ظہیر عباس کو شامل کرلیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کو شامل کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے ہیں جبکہ ظہیر عباس کو مزید اہم ذمہ داری ملنے کا بھی اٍمکان ہے۔

اس شمولیت کے بعد چیئرمین سمیت بورڈ اراکین کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ میں ظہیر عباس واحد کرکٹر ہیں۔ وہ اسٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے، ظہیر عباس نے اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات کے بعد ذمہ داری سنبھالنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں