English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کیلیے این او سی دیدیا

نئی دہلی:بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کے لیے این او سی دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ (23 نومبر سے) پاکستان میں ہونے والے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے بھارتی وزارت کھیل نے انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو این او سی جاری کردیا ہے۔

بھارتی وزارت کے حکام کی جانب سے کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ ان انڈیا کے سیکرٹری جنرل کو ارسال کیے گئے خط میں این او سی دیتے ہوئے اس حوالے سے مزید کلیئرنس کے لیے بھارتی وزارت خارجہ و داخلہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 25 نومبر کو لاہور میں طے ہے جب کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کے لیے 12 نومبر کو لاہور پہنچنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے