English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ابوظہبی ایچ ایس بی سی اوپن گالف ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

ابوظہبی(اسپورٹس ڈیسک)یورپین ٹور گالف کے زیر اہتمام ابوظہبی ایچ ایس بی سی اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 19 واں ایڈیشن کل سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ابوظہبی ایچ ایس بی سی گالف ایونٹ ایک یورپی ٹور گالف ٹورنامنٹ ہے جو ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں ہر سال منعقد ہوتاہے۔ابوظہبی یورپی ٹور گالف ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ2006میں کھیلا گیا تھا جو امریکی گالفر کرسچن ڈین ڈی مارکو نے جیتا تھا۔ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں فرانسیسی گالفر وکٹر پیریز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 90 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ کل سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 10نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے