English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مکمل فٹ ہونے کے باوجود کریمپس کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، نسیم شاہ

ایڈیلیڈ(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہونے کے باوجود کریمپس کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔ ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ کریمپس ریکور ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، جب کریمپس پڑے تو وقت کم تھا اس لیے اوور مکمل نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ پہلا ون ڈے قریب جا کر ہارے تھے، امید ہے کہ دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کریں گے۔ نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ کی پیچ اچھی ہے، مثبت کرکٹ کھیلنا ہو گی، میچ کے بعد اس پر بات ہوئی کہ کن چیزوں کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میچ کے بعد باتیں ہوتی ہیں کہ یارکر نہیں کی، فلاں گیند نہیں کی، پچ کی کنڈیشن اور صورتِ حال کے مطابق بولنگ کر رہے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب بیٹنگ کے لیے جاتا ہوں تو کوشش ہوتی ہے کہ وکٹ آسانی سے نہ دوں، کوشش ہوتی ہے آخری گیند تک فائٹ کروں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے