English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ آسٹریلیا ، محمد رضوان سرفراز احمد کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالنے والے محمد رضوان کے پاس ایڈیلیڈ میں شیڈول دوسرے ون ڈے میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اگر آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں 50 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ سرفراز احمد، معین خان، کامران اکمل اور سلیم یوسف کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ آسٹریلیا میں بطور وکٹ کیپر 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والوں کی فہرست میں سرفراز احمد پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 27 اننگز میں 6 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جبکہ کامران اکمل 42 اننگز میں 4، معین خان 35 اننگز میں 3 اور سلیم یوسف 21 اننگز میں 3 مرتبہ سے اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے