ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹچ می ٹرافی انڈر15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ: زون ایک، 2 وائٹس کامیاب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید 3 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون 2 وایٹس نے زون ایک گر ین کو 81 رنز سے ہرا دیا۔ زون 2 وایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے۔ عبداللہ احسن نے 6 چوکوں کی مد د سے 59، محمد امام نے 27 اور نے ,ایس عاطف نے 20 رنز بنائے۔ ایس ا تت حسین، بہرام بھٹا نی، ریان طلحہ نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون ایک گر ین 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ایس ا تت حسین نے 44 رنز بنائے۔ عمر شاہ نے 13 رنز دیکر 4 جبکہ محب نا صر نے 11 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر زون2 کے سیکرٹری نصراللہ خان نے زون 2 وایٹس کے عمر شاہ کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں