ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان کا کہنا ہے کہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے، اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے محمد نبی نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو کے مطابق کئی مہینے قبل محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے گفتگو کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہیں دوں گا۔

افغان کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیرئیر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ 39 سالہ کرکٹر محمد نبی 2009ء میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور 2019ء میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں