English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان کے آل رائونڈر محمد نبی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کابل (اسپورٹس ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے بتایاکہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے اور اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انہوں نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔افغانستان اے نے ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز پر 5 سال کی پابندی عائد چیف ایگزیکٹو کے مطابق کئی مہینے قبل محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے آگاہ کیا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہیں گے۔ افغان کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیرئیر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد نبی نے 2009 میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا، 39 سالہ کرکٹر نے 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے