English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیسراون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 سال بعد اس کے ہی ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ہیں جبکہ کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم 30 اور 28 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے اور 26 اوورز کی بنا پر میچ پاکستان کے نام کروا دیا۔

تیسرے ون ڈے کا یہ میچ آسٹریلیا کے اسٹیڈیم آپٹس میں کھیلا گیا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

آسٹریلیا ٹیم 31.5 اوورز پر 140 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ہیں، جس میں شاہین شاہ آفریدی کی 3 وکٹ، نسیم شاہ کی 3، حارث رؤف کی 2، محمد حسنین کی 1 شامل ہیں جب کہ ایک کھلاڑی انجری کے باعث دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آ سکا۔

واضح رہے کہ تیسرا ون ڈے میچ فیصلہ کن میچ تھا اس سے قبل 2 میچوں کی سیریز 1۔1 سے برار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے