ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائد اعظم گیمز:کراچی سمیت سندھ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا آغاز

کراچی:سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز عبدالعلیم لاشاری قائد اعظم گیمز کے سلسلے میں ٹرائلز کے دوران ایک کھلاڑی سے بات چیت کر رہے ہیں،دیگر آفیشلز بھی موجود ہیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی ہدایات پراسلام آباد میں آئندہ ماہ شیڈول قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں سندھ کے دستے کی شرکت کے سلسلے میں اوپن ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔ہفتہ کو کراچی اور سکھر میں مختلف مقامات پر سندھ کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے۔ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز عبدالعلیم لاشاری نے گزشتہ روز کراچی میں مختلف مقامات پر جاری ٹرائلز کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں کی مہارت اور ا ن کی سلیکشن کے عمل کی خود نگرانی کی۔اس موقع پر ڈائرکٹر اسپورٹس سندھ امداد علی ابڑو بھی موجود تھے، کراچی سمیت سندھ بھر کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران نے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی مہارت اور صلاحیتوں کا بغور جائزہ لیا اور سلیکشن کے عمل میں بھی شامل رہے جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن او ر متعلقہ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے اور کوچز،ٹیکنیکل آفیشلز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے پی ایس بی کوچنگ سینٹر، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، این ای ڈی یونیورسٹی، سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس، ککری گراؤنڈ، کراچی یونائیٹڈ گراؤنڈ، نسیم حمید اکیڈمی، اور آل برادر گراؤنڈ پر منعقدہ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں اورآفیشلز سے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کے نوجوان کھلاڑی ان ٹرائلز میں اپنی بھر پور مہارت کا مظاہرہ کریں ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں