English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیم میں نا تجربہ کار مڈل آرڈر شکست کا باعث بنے، محمد رضوان 

The inexperienced middle order

ہوبارٹ: قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کا ملبہ مڈل آرڈرز پر ڈال دیا۔

تیسرے ٹی 20 میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر کی حیثیت سے پہلے آپ قربانی دینا شروع کرتے ہیں اس لیے تیسرے میچ میں بیٹھا، ہم فیوچر اسٹارز کو آزما رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حسیب اللہ کوپہلے میچ میں زیادہ موقع نہیں ملا تھا۔ محمد رضوان نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں چیزیں سمجھنے کا موقع ملا، امید ہے کہ چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔

کپتان نے کہا کہ جہانداد خان، حسیب اللہ اور عثمان خان نے اچھا کھیل پیش کیا مگر ہمارے پاس مڈل آرڈر میں تجربہ کار بیٹر موجود نہیں، ہمیں بھی معلوم ہے کہ کچھ بیٹرز کو مسائل ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں چیزوں کوبہتر کرنے کے لیے ہمارے پاس ابھی وقت ہے۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹی 20 میں محمد رضوان نے آرام کیا جبکہ ٹیم کی قیادت نائب کپتان سلمان علی آغا نے کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے